بالی ووڈ اداکار سونو سود چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کی مدد کیلئے آگے آگئے
نئی دلی ،جون۔ بالی ووڈ اداکار سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا علاج شروع کرادیا۔بھارت میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ہاتھ اور پیر ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سونو سود بچی کی مدد کیلئے آگے آگئے۔ انہوں نے بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ، اس کی سرجری شروع ہوچکی ہیا ور اب بس دعاؤں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سونو سود اس وقت میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے مختلف شہروں میں پھنس جانے والے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کا بیڑا اٹھایا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ کورونا کی وبا میں پوری طرح متحرک رہے اور لوگوں کی مدد کرتے رہے۔