یوگی کشی نگر کے پڈرونا میں انتخابی ریلی کریں گے

کشی نگر، اپریل ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے انتخابی مہم پر گورکھپور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلسہ عام کریں گے اور اسی سلسلے میں وہ کشی نگر کے پڈرونہ میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کشی نگر کے میڈیا انچارج نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہفتہ کو گورکھپور ڈویژن کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔ مسٹر یوگی دو دنوں میں چار اضلاع میں چار انتخابی جلسوں اور دو خصوصی کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔ مہاراج گنج میں پارٹی امیدواروں کے حق میں ماحول بنانے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا اگلا پڑاؤ کشی نگر ہوگا۔ یہاں اُدت نارائن پی جی کالج میں ایک بجے وزیر اعلیٰ کی جلسہ عام کی تجویز ہے۔ ہفتہ کو ہی تقریباً 4.15 بجے دیوریا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دو روزہ انتخابی مہم کے بعد یکم مئی کو گورکھپور کے ٹاؤن ہال میں وزیر اعلیٰ کا ایک اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ ہفتہ کو تقریباً 10 بجے، وزیر اعلیٰ آریہ نگر نارتھ میں واقع سرسوتی ودیا مندر میں تاجروں کی کانفرنس کو خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ مہاراج گنج کے لیے روانہ ہوں گے۔ صبح 11.30 بجے مسٹر یوگی جی ایس وی ایس ڈگری کالج میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Related Articles