سریش کھنہ کی رائے دہندگان سے اپیل، ووٹ ضرور ڈالیں

شاہجہاں پور:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں سنجیدگی سے حصہ لیں اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔کھنہ نے تلہر نگر پالیکا پریشد میں بی جے پی امیدوار نرملا گپتا کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر جمعرات کو کارکنوں کو جیت کا منتر دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے تین باتوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ الیکشن نشان کو زیادہ سے زیادہ مشتہر کرنا،گھر گھر جاکر ہر شخص سے مل کر ووٹ کی اپیل کرنا اور تیسرا سب سے اہم پنا پرمکھ کا ہونا ہے۔پنا پرمکھ بنا لیا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے فون پر رابطہ ہوسکے تو پھر جیت حاصل کرنے میں بہت زیادہ مشکل نہیں ہوتی ہے۔ اور اس ذریعہ سے 15تا20فیصدی ووٹ اپنے آپ بڑھ جاتے ہیں۔کھنہ نے کہا کہ الیکشن والے دن سبھی لوگوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ چھٹیوں میں زیادہ تر لوگ کہیں نہ کہیں گھومنے نکل جاتے ہیں۔ زیادہ تر لو گاپنی سسرا ل گھومنے جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر خاطر تواضع زیادہ ہوتی ہے۔ لوگوں کو سمجھنا ہے کہ چھٹی منانے سے زیادہ ضروری حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہے۔

Related Articles