جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے بہار کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی: سمراٹ

پٹنہ، ) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعرات کو کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور اختراعات کا مؤثر استعمال ریاست کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے ساتھ حکومتی نظام کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عوام پر مرکوز بنا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین سے بہار کی ضروریات کے مطابق عملی تکنیکی حل تیار کرنے اور انہیں زمینی سطح پر نافذ کرنے کی اپیل کی، تاکہ عام لوگوں، کسانوں اور انتظامی نظام کو اس کا براہ راست فائدہ مل سکے۔مسٹر چودھری نے آج پٹنہ میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سائنس سٹی میں منعقدہ 2 روزہ ”خلائی ایپلی کیشنز کو اپنانے سے متعلق ورکشاپ-2026” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو حقیقت میں بدلنے اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خوشحال بہار کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔اس ورکشاپ کا موضوع ”انتظامیہ کو بااختیار بنانا، ترقی پسند بہار کے لیے خلائی ٹیکنالوجی پر مبنی حل کا استعمال” تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کے جغرافیائی حالات اور ترقی سے متعلق چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے خلائی ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ اور سائنسی اعداد و شمار کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ نیپال، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی جانب سے آنے والے پانی کے بہاؤ کے سبب ریاست کے کئی علاقوں میں سیلاب کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ایسے میں سائنسی پیش گوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی اور مربوط آبی انتظام کے ذریعے سیلاب کی نگرانی، زرعی منصوبہ بندی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Related Articles