بانڈہ: یمنا ندی میں کشتی ڈوبی، 03 ہلاک، 20 کو بچا لیا گیا، ایک درجن سے زائد لاپتہ

باندہ/ لکھنؤ، اگست۔اتر پردیش کے باندہ ضلع میں جمعرات کو جمنا ندی میں کشتی الٹ جانے سے دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک اور کم از کم 15 افراد لاپتہ ہیں، جب کہ پوری رات چلی امدادی کارروائیوں میں 20 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو مرنے والوں کے لواحقین کے لئے چار چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی وزراء رامکیش نشاد اور راکیش سچن کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔جمعرات کو دیر گئے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش کمار اوستھی کے دفتر سے دی گئی اطلاع کے مطابق کشتی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام رات میں بھی جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 20 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں 14 سے 15 افراد ابھی تک لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

Related Articles