ممبئی کے خلاف بگان کے ابھرتے اسٹار ناصری پر سب کی نظریں ہوں گی

فاتوردہ، فروری ۔ہندوستان کے تمام فٹ بال مداحوں کی نظریں ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار کیان ناصری گری پر مرکوز ہوں گے، جب جمعرات کو اے ٹی کے موہن بگان یہاں واقع پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 22-2021 کے لیگ مقابلے میں آف کلر ممبئی سٹی ایف سے بھڑے گی۔ اس مقابلے سے دونوں ٹیمیں جیت حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کریں گی۔ ناصری اس وقت ہیرو آئی ایس ایل کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے، جب اس 21 سالہ نوجوان اسٹرائیکر نے ایسٹ بنگال کے خلاف کولکاتہ ڈربی کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر میدان میں اترنے کے بعد تین گول کر کے سنسنی پیدا کردی۔ انہوں نے اپنے اس تین گول سے کچھ اور ریکارڈ بھی بنائے ہیں۔ یہ نوجوان اسٹرائیکر ہیرو آئی ایس ایل میں ایک متبادل کھلاڑی کے طور پر ہیٹ ٹرک بنانے والا پہلا فٹبالر بھی بن گیا۔ ناصری ہیرو آئی ایس ایل میں اے ٹی کے موہن بگان کے لیے گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ مہرون اور گرین بریگیڈ 11 میچوں میں پانچ جیت اور چار ڈرا کے ساتھ 19 پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے، اور ممبئی پر جیت اس کی ٹاپ فورمیں واپسی کرائے گی اور لیگ لیڈر حیدرآباد ایف سی سے اس کافاصلہ بھی کم ہوگا، جبکہ اس کے پاس دومیچ اضافی ہیں۔ بگان گزشتہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تھی، پھر بھی وہ پورے تین پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ بات ایک دعویدار کے طور پر بگان کی طاقت کو دوبارہ ظاہر کرتی ہے۔ ممبئی سٹی کے خلاف بگان کے جیت سے محروم رہنے کے ریکارڈ پر کوچ جوان فیرینڈو نے کہا، ماضی کے بارے میں سوچنا ضروری نہیں ہے۔ فٹ بال میں کچھ بھی مستقل نہیں ہے۔ ہر میچ مختلف ہوتا ہے۔ دوسری جانب ممبئی چھ میچوں سے جیت سے دورہے اور اس کی وجہ سے وہ ٹاپ سے کھسک کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے 12 میچوں میں پانچ جیت اور تین ڈراسے 18 پوائنٹس ہیں۔ اس کے پاس بھی بگان کی طرح چند میچز اضافی ہیں لیکن دفاعی چیمپئن گول اسکورنہیں کرپارہے ہیں اوریہ کمی کوچ ڈیس بکنگھم کی تشویش کا سبب ہے۔ بکنگھم نے کہا، ہم گیند پر زیادہ کنٹرول رکھتے ہوئے اپنے انداز کی فٹ بال کھیلنے پر قائم رہیں گے، لیکن بگان کے لسٹن کولاکو، منویر سنگھ، ہیوگو بوماؤس اورڈیوڈ ولیمز کو روکنے کے لیے ہمارے ڈفینڈروں کو مشقت کرنی ہوگی۔ پچھلی بار لیگ کے پہلے مرحلے میں جب یہ دونوں ہیوی ویٹ ٹیمیں آپس میں ٹکرائی تھیں، تو ممبئی نے بگان کو 5-1 سے رونداتھا۔

Related Articles