اہلخانہ کے ساتھ ایک بار نیشنل وار میموریل ضرور جائیں : مودی
نئی دہلی ، جنوری ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ نیشنل وار میموریل پر جا کرنئی توانائی اور تحریک ملتی ہے، اس لیے تمام ہم وطنوں کو زندگی میں ایک بار اپنے اہل خانہ کے ساتھ موقع ملنے پر نیشنل وار میموریل ضرور جانا چاہیے ۔ مسٹر مودی نےآج یہاں آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’میں آپ سبھی سے کہوں گا، جب بھی موقع ملے، نیشنل وار میموریل ضرور جائیں ۔ اپنے اہلخانہ کو بھی ضرور لے جائیں ۔ یہاں آپ کو ایک الگ توانائی اور تحریک کا تجربہ ہوگا ۔ سچ میں ’امر جوان جیوتی‘ کی طرح ہمارے شہداء، ان کی تحریک اور ان کا تعاون بھی لازوال ہے‘‘ ۔ وزیر اعظم نےانڈیا گیٹ کے قریب امر جوان جیوتی اور نیشنل وار میموریل پرجیوتی کےادغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جذباتی موقع تھا جس سے ہم وطنوں اور شہیدوں کے کنبوں کے جذبات جڑے ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات اب ہر سال نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش23جنوری یعنی ’ پراکرم دیوس‘ سے شروع ہو کرمہاتما گاندھی کی برسی جسے یوم شہدا کے طور پر منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہا اتسو میں میں ملک ان کوششوں کے ذریعے اپنی قومی علامات کو دوبارہ قائم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا گیٹ پر نیتا جی کا ڈیجیٹل مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے جس کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا گیا ہے۔