وزیراعظم، وزیر داخلہ اور ممتا نے گرودیو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی/کولکتہ، مئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’گرودیو ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر میرا نمن۔ فن، موسیقی اور تعلیم سے لے کر ادب تک انہوں نے کئی شعبوں میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم ایک خوشحال، ترقی پسند اور روشن خیال ہندوستان کے مقصد سے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر لکھا “گرودیو ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ انصاف اور مساوات کے بارے میں ان کے خیالات نے ہندوستان کے عالمی نظریہ کو تشکیل دیا، جبکہ ان کے لازوال کاموں نے تحریک آزادی کو فکری بنیاد فراہم کی۔ وہ ہمارے لیے ایک بصیرت انگیز شاعر اور منبع نور بنے ہوئے ہیں۔‘‘اپنے ٹویٹ میں، محترمہ بنرجی نے کہا ’’میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’ادب اور فنون میں ان کی عظیم شراکت نے ہمارا شاندار ثقافتی ورثہ تشکیل دیا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی تعلیمات اور فلسفہ ہم سب کی رہنمائی کرتے رہیں۔‘‘

Related Articles