امیتابھ بچن نے کریتی سینن کو اپارٹمنٹ کتنے عرصے کیلئے کرائے پر دیا؟

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اپنا ایک اپارٹمنٹ ’ڈپلکس یونٹ‘ اداکارہ کریتی سینن کو کرائے پر دے دیا ہے۔میڈیا کے مطابق، کریتی سینن جوکہ پہلے اپنی فیملی کے ساتھ اپنے جوہو اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں اور اب انہوں نے ممبئی میں امیتابھ بچن کا اپارٹمنٹ’ڈوپلیکس یونٹ‘ دو سال کے لیے کرائے پر لے لیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کریتی سینن معاہدے کے مطابق اس اپارٹمنٹ کا 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کریں گی۔یہ اپارٹمنٹ اندھیری ویسٹ میں لوکھنڈ والا روڈ پر واقع عمارت اٹلانٹس کی 27 اور 28 ویں منزل پر واقع ہے۔ اس اپارٹمنٹ کے لیے کریتی سینن سیکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں 60 لاکھ روپے اداکرچکی ہیں۔اپارٹمنٹ کے لیے معاہدہ 12 نومبر کو رجسٹر کیا گیا تھا۔دستاویزات کے مطابق ، لیز کی مدت 16 اکتوبر 2021 سے 15 اکتوبر 2023 تک 24 ماہ کے لیے ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے اس سے پہلیجوہو میں بھی ایک پراپرٹی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو 15 سال کی مدت کے لیے لیز پر دی ہوئی ہے۔

Related Articles