’ناگن 3‘ کی اداکارہ سربھی جیوتی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی ،مئی۔ بھارتی ڈرامہ سیریل ناگن 3 کی معروف اداکارہ سربھی جیوتی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سربھی جیوتی کا شمار ٹیلی ویڑن کی نامور اداکاراوں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے ہمیشہ اپنے فیشن سے سب کو مسحور کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے حال ہی مین اداکارہ سربھی جیوتی نے اپنی خوبصورت اور دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔اداکارہ سربھی کی جانب سے اپنے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں سبز ٹاپ اور ڈینم شارٹس میں دلکش پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار ہ زمین پر بیٹی مختلف پوز دے رہی ہیں۔ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، سربھی جیوتی ہمیشہ سے بہترین فیشن سینس رکھتی ہیں اور اس ہی وجہ سے وہ ہمیشہ اپنے دلکش ڈریس ڈیزائن سینس سے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہیں۔ ہونہار بھارتی اداکارہ سربھی جیوتی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے تیزی سے بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔یادرہے کہ مشہور ٹیلی ویڑن سیریز "قبول ہے” میں مرکزی کردارادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں مشہور ڈرامہ سیریل ” ناگن” کا سیزن 3 بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ سر بھی کو بالی ووڈ” بے وفا ہے” میں بھی دیکھا گیا یہ ہی نہیں اداکارہ نئے بہت سے میوزک ویڈیو میں بھی اپنی اداوں سے صارفین کا دل جیت چکی ہیں۔

Related Articles