میا خلیفہ نے سابق بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کی وجہ بتا دی

نیویارک،اگست۔ فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ گزشتہ ایک سال سے پوئرٹو ریکن گلوکار جے کورٹز کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے اس تعلق کو توڑ دیا مگر اس کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔ اب ایک ٹویٹ میں 29سالہ میا خلیفہ نے جے کورٹز کے ساتھ تعلق ختم کرنے کی وجہ کے متعلق بھی عندیہ دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک دروازے پر ’ Room Manipulation‘ کی تختی لگی ہوتی ہے۔اس تصویر کے ساتھ میا خلیفہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’مرد کہتے ہیں کہ ’میں ایک جگہ کے متعلق جانتا ہوں، آؤ تمہیں وہاں لے چلوں۔‘‘رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ کی اس ٹویٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ جے کورٹز کا لبنانی نڑاد امریکی اداکارہ کے ساتھ رویہ دھونس جمانے اور بے وجہ حکم چلانے والا تھا، جس پر اداکارہ نے اس سے علیحدگی اختیار کی۔اس کے بعد میا خلیفہ نے ایک اور ٹویٹ بھی کی جس میں لکھا کہ ’’میں تمہارے ٹوتھ برش سے اپنے زیورات صاف کر رہی ہوں۔‘‘ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے بھی میا خلیفہ نے جے کورٹز کے ساتھ اپنا تعلق ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles