ریاستی حکومتیں سیاسی مفاد کی بنیاد پر سی بی آئی جانچ کی مخالفت اور تعاون کرتی ہیں: جتیندر سنگھ

نئی دہلی، دسمبر ۔حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرتی ہے لیکن ریاستی حکومتیں اپنے سیاسی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کی مخالفت یا تعاون کرتی ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت سی بی آئی کی جانچ میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کچھ ریاستوں میں سی بی آئی کے داخلے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتیں اپنے اپنے سیاسی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی کی مخالفت اور تعاون کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے گجرات کے وزیر تک پر سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا اور وہاں کی اس وقت کی ریاستی حکومت نے ایک بار بھی اس کی مخالفت نہیں کی تھی، بلکہ تحقیقات میں مکمل تعاون کیا تھا، جو فی الحال نہیں ہو رہا۔ جس ریاست کو لگتا ہے کہ سی بی آئی اس کے حق میں کام کر رہی ہے، تو تحقیقات کی اجازت دی جاتی ہے اور جس کو لگتا ہے کہ اس کی تحقیقات اس کے خلاف ہو سکتی ہے، تو تعاون نہیں کیا جاتا۔

 

Related Articles