شیوسینا تنازعہ پر سپریم کورٹ 29 نومبر کو کرے گا سماعت

نئی دہلی، نومبر۔ سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے حریف دھڑوں کی طرف سے شیوسینا سے متعلق تنازعات پر ایک دوسرے کے خلاف دائر الگ الگ درخواستوں پر 29 نومبر سماعت کرے گا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایم آر شاہ، جسٹس کرشنا مراری، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی آئینی بنچ نے اگلی سماعت کی تاریخ طے کرتے ہوئے عرضی گزاروں کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ چار ہفتوں کے اندر متعلقہ معاملات کے اہم نکات کی ایک فہرست تیار کریں۔

Related Articles