بچپن میں ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر نے بدسلوکی کی، میں پولیس کو رپورٹ کرنا چاہتی تھی، دیولینا بھٹا چارجی

ممبئی،نومبر۔بھارتی ٹیلی ویڑن اداکارہ اور رقاصہ دیولینا بھٹا چارجی نے اپنے بچپن میں پیش ٓانے والے واقعے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریاضی کے استاد نے جن کے پاس وہ ٹیوشن پڑھنے جاتی تھیں ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔گو کہ وہ بہت اچھے استاد تھے اور ہر کوئی ان کے پاس ٹیوشن کے لیے جانا چاہتا تھا، تمام اچھے طلبہ اور میری دو اچھی دوست بھی ان کے پاس پڑھنے جاتے تھے، لیکن اس واقعے پر کافی غصہ ٓایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے سخت اقدام کرنا چاہتی تھیں اور پولیس کے پاس شکایت درج کرانا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ کرسکیں اسکی وجہ یہ تھی کہ انکے والدین ایسا نہیں چاہتے تھے۔ایک نئے پروموشنل ویڈیو میں دیولینا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پیش ٓانے والے واقعے کے اچانک ایک ہفتے بعد میری دوستوں نے وہاں جانا چھوڑ دیا وہ صرف ایک ہفتے وہاں گئے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔دیولینا کے مطابق انھوں نے اس کی شکایت ٹیچر کی بیوی سے کی اور وہ چاہتی تھیں کہ اس کی شکایت پولیس کو بھی کریں۔ دیولینا نے بتایا کہ میرے دوستوں کے اور میرے والدین اس بات سے ڈرتے تھے کہ لوگ کیا کہیں گے اس لیے معاملہ رفع دفع کردیا۔

 

Related Articles