شادی کی خوشی میں دلہن کی فائرنگ، ویڈیو وائرل

دہلی،مارچ۔شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کا رواج عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو عروسی لباس پہنے ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے فائرنگ کرتے دیکھا ہے؟اگر نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں کیونکہ دلہنیں شادی کی خوشی میں فائر بھی کرنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔

Related Articles