کوچ دراوڑ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش
کولکتہ، نومبر۔نیوزی لینڈ پر تین۔صفر پر کلین سویپ کے باوجود ہندوستان کے نومنتخب کوچ راہل دراوڑ اپنی ٹیم سے حقیقت پسندانہ نقطہ نظر رکھنے کے لئے کہا ہے۔ میچ کے بعد انہیں براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئےکہا ’’ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر آرہی تھی۔ انہیں تین دن کے بعد چھ روز کے اندر تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے تھے۔ یہ ان کے لیے کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ان ان کے کچھ کھلاڑیوں نے آرام بھی کیا جن میں کپتان کین ولیمسن کا نام نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی بھی آخری میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں وینکٹیش ایر، ہرشل پٹیل، ایشان کشن اور اکسر پٹیل شامل ہیں۔ راہل دراوڑ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ ہم نے ان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جنہوں نے حالیہ دنوں میں کئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے۔ اس سیریز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن اب ہمیں انہیں مزید نکھارنا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے آنے والے مصروف شیڈول کے پیش نظر دراوڑ نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپشن کا ہونا بہت اچھا ہے۔ یہ ایک طویل سیزن ہونے والا ہے اور اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں مزید میچز کھیلنے ہیں۔ اس لیے ہمیں حقیقت پسند بننا ہوگا اور اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل آرام دینا ہوگا۔ میچ میں 18ویں اوور تک کرناٹک کی برتری تھی۔ کرناٹک کے گیند بازوں نے تمل ناڈو کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا اوروقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں۔ پاور پلے میں تاہم تمل ناڈو نے ہری نشانت کی صورت میں صرف ایک وکٹ گنوا یا۔ چوتھے اوور کی آخری گیند پر 29 کے اسکور پر یہ وکٹ گری۔ نشانت رن آؤٹ ہوئے اور 12 گیندوں میں 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تمل ناڈو نے دوسرا وکٹ 55 کے اسکور پر سائی سدرشن کی شکل میں گنوایا، حالانکہ ایک بار پھر وکٹ کیپر بلے باز این جگدیشن اور کپتان وجے شنکر کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 44 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی، لیکن لیگ بریک بولر کے سی کریپا نے 16ویں اوور میں نہ صرف اس شراکت داری کو توڑا بلکہ لگاتار دو وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کا موقع بھی بنایا۔ جگدیشن اور وجے دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تمل ناڈو میچ سے بہت دور جاتا دکھائی دے رہا تھا۔ اسی دوران شاہ رخ کریز پر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے میچ الٹا ہوگیا۔ شاہ رخ نے اپنا فطری کھیل کھیلتے ہوئے سست انداز میں چل رہی اننگز کو رفتار دی۔ دباؤ میں کھیلتے ہوئے شاہ رخ نے چوکے اور چھکے لگائے اور نہ صرف ٹیم کو دو اوورز میں 30 رنز جیسی مشکل صورتحال سے نکالا بلکہ میچ اور ٹائٹل بھی جیتایا۔ انہیں اپنی میچ وننگ اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ تمل ناڈو کے لیے گیند بازی میں لیفٹ آرم اسپنر سائی کشور نے کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں 12 رن دے کر تین وکٹ لیے۔ ان کے علاوہ سندیپ واریر، سنجے یادو اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔