ابھی کچھ برسوں تک کپتانی چھوڑنے کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں:فنچ
میلبورن ,نومبر۔ اپنی کپتانی میں آسٹریلیا کو پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنانے والے آرون فنچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گھریلو پچوں پر ٹی 20 عالمی کپ خطاب کے دفاع کی قیادت کرنا چاہتے ہیں اور 2023 کے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کرناچاہتے ہیں۔ فنچ حال ہی میں گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کے لیے واپس آئے ہیں۔ فنچ، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹونیس جمعرات کو ایم سی جی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جیت کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔کپتان نے انکشاف کیا کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنے گھٹنے کا علاج کروانے کے بعد پورے عالمی کپ کے دوران میدان میں جدوجہد کررہے تھے اوربگ بیش لیگ میں 7 دسمبرکومیلبورن رینیگیڈز کے پہلے گیم میں ان کے ٹیم میں شامل ہونے کے تعلق سے ابھی بھی شش وپنچ برقرار ہے۔ فنچ نے کہا، مجھے شاید اپنے گھٹنے کو ٹھیک کرنے کے لیے تھوڑا سا اضافی وقت درکار ہے۔ میں نے بحالی کو واقعی مشکل بنا دیا اور شاید پورے ٹورنامنٹ میں اس کے لئے تھوڑی سی قیمت چکائی۔ آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کپتانی کے بارے میں انہوں نے سلیکٹرز کے چیئرمین جارج بیلی کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی ہے۔ فنچ نے کہا، ’’میں نے پچھلے چھ مہینوں میں اس کے بارے میں بہت سوچا ہے اور بیلی سے بھی بات کی ہے۔ اگلے دو یا تین برسوں میں یقینی طور پرایک بڑی مدت ہونے جارہی ہے، یہ ایک گہری بات چیت نہیں تھی۔ حالانکہ اگلے کچھ مہینوں میں ہم اس کے بارے میں ضرور سوچیں گے‘‘ فنچ کا خیال ہے کہ نائب کپتان پیٹ کمنس نے انگلینڈ سے ملی شکست کے بعد ٹیم کی قیادت میں کافی مددکی۔