نائیڈو نے لڑکیوں میں ڈجیٹل مساوات کی اپیل کی
نئی دہلی ، اکتوبر۔نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے پیر کو لڑکیوں میں ڈجیٹل خواندگی کی مساوات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تک ڈجیٹل آلات تک رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔پیر کو یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس سال لڑکیوں کے عالمی دن کا بنیادی موضوع معاشرے میں ڈجیٹل صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے درمیان لڑکیوں کو ڈجیٹل آلات تک رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، تاکہ وہ روزگار سے متعلقہ مہارتوں تک رسائی حاصل کر سکیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع مل سکیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا’’بین الاقوامی لڑکیوں کے دن کے موقع پر میں معاشرے کی بیٹیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ڈجیٹل خواندگی کو پھیلائیں۔ اس سے ان کے مستقبل میں ان کے لئےمواقع بڑھیں گے۔ وبائی امراض کے دوران لڑکیوں میں ڈجیٹل خواندگی آن لائن تعلیم کے لیے ضروری ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انہیں ڈجیٹل ٹولز فراہم کریں‘‘۔