ورون نے ایک بار پھر لکھیم پور معاملے پر پارٹی کے موقف کی تنقید کی
نئی دہلی، اکتوبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے ایک بار پھر لکھیم پور کھیر ی تشدد معاملے پر اشاروں میں اپنی پارٹی کے موقف کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لکھیم پور کھیری کو ہندوبنام سکھ لڑائی میں تبدیل کرنے کی کوشش غیراخلاقی اورایک جھوٹ ہے۔مسٹر گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ ان زخموں کو پھر سے کھولنا خطرناک ہے جسے ٹھیک ہونے میں ایک نسل لگ گئی۔ ہمیں سیاسی فائدہ قومی قومی اتحاد سے اوپر نہیں رکھنا چاہئے۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے وہ کسان معاملے پر اپنی ہی حکومت کو کٹھہرے میں کھڑا کررہے ہیں۔ لکھیم پور کھیری تشدد کے بعد مسٹر گاندھی باغیانہ انداز میں کھل کر سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اعلان شدہ بی جے پی کی ورکنگ کمیٹی کی ٹیم میں مسٹر گاندھی کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ سمجھا گیا تھا کہ پارٹی کے خلاف ان کے باغیانہ تیوروں کے سبب یہ سزا ملی ہے۔