مودی کے ویژن کے طور پرنئے ہندوستان کا نیا اترپردیش ملک کے گروتھ انجن کے بڑے کردار نبھانے کو تیار :یوگی

لکھنؤ:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے طور پرنئے ہندوستان کا نیا اترپردیش ملک کے گروتھ انجن کے بڑے کردار نبھانے کو تیار ہے۔تین روزہ یوپی گلوبل انوسٹر سمٹ(یو پی جی آئی ایس) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم کے ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم کے منتر کو عملی جامہ پہنا کر اترپردیش نے جو کوششیں کی ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ آج اس سرمایہ کاری کے مہاکمبھ کے ذریعہ سے اترپردیش کو 32لاکھ 92ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا توانائی، رئیل اسٹیٹ، ایجوکیشن ، سیاحت، الکٹرانک گاڑی مینوفیکچرنگ، ہاوسنگ، فوڈ پروسیسنگ جیسے متعدد سیکٹروں میں اب تک ہوئے 18645ایم او یو کے ذریعہ ہونے جارہی یہ سرمایہ کاری ریاست میں 92لاکھ 50ہزار سے زیادہ نوکری و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے والا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہتر نظم ونسق اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والی سیکٹورل پالیسیوں کے ذریعہ سے اترپردیش نے اپنے آپ کو صنعتی فروغ کے مطابق بنایا ہے۔ سرمایہ کاروں کی سہولیت کے لئے ایم او یو پر دستخط کرنے اور ان کے نفاد کی نگرانی کے لئے ‘نویش سارتھی آن لائن نظام ہے۔ ساتھ ہی ایک آن لائن انسینٹی منیجمنٹ اور ‘کسٹمر ریلیشن شپ منجمنٹ پورٹل نویش ساتھی بھی مفید ثابت ہورہا ہے۔یوگی نے کہا کہ انوسٹر سمٹ سے پہلے اترپردیش کے وزراء کے گروپ نے 16ممالک کے 21شہروں میں روڈ شو کئے۔ ساتھ ہی ملک کے نو بڑے شہروں میں بھی روڈ شو کئے گئے۔ اس میں ہمیں بیرون ملک تعینات ہندوستانی مشنوں، سفیروں،کمشنروں، کارباری و صنعتی اداروں کا بھی تعاون ملا۔ان سبھی کے مثبت تعاون سے اترپردیش کی ایک ٹریلین معیشت کا ہدف کامیاب ہوگا۔

Related Articles