روی شاستری دبئی پہنچے، دیگرکوچ کی روانگی سات اکتوبر کو
نئی دہلی اکتوبر۔آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے لئے یواے ای جانے کے تعلق سے پروگرام میں تبدیلی کے تحت ہندوستانی مردکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری دبئی پہنچ گئے ہیں۔ سمجھاجاتا ہے کہ وہ اپنے کسی ذاتی کام کے سبب مقررہ تاریخ سے قبل ہی دبئی پہنچے ہیں۔ انہیں پہلے بلے بازی کوچ وکرم راٹھور، گیندبازی کوچ بھرت ارون اورفیلڈنگ کوچ آرشری دھر کے ساتھ آٹھ اکتوبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوناتھا۔ یہ تینوں کوچ اب سات اکتوبر کو یواے ای کے لئے روانہ ہوں گے اوریہاں پہنچنے پر چھ روز کے کوارنٹائن میں رہیں گے اور 13 اکتوبر سے کام کرنا شروع کریں گے، تب آئی پی ایک کھیل رہے بیشترکھلاڑی بھی عالمی کپ سے پہلے ہی فری ہوجائیں گے۔