سیول، مارچ۔چین نے اتوار کو ورلڈ شارٹ ٹریک چیمپئن شپ میں 5000 میٹر ریلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ژنہوا کے مطابق، لی وین لونگ، لن شیاؤجن، لیو گوانی اور جھونگ یوچین کی چینی ٹیم نے 7:4.412 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کی۔ اٹلی 7:04.484 وقت کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 7:04.884 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔