مرمو اروناچل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی

ایٹا نگر، فروری ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اروناچل پردیش کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن منگل کو ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔محترمہ مرمو نے پیر کو اروناچل پردیش کے 37ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی اور یہاں آئی جی پارک میں ریاستی حکومت کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں حصہ لیا۔گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کے ٹی پرنائک، وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کی قیادت میں ریاستی رہنماؤں نے دونی پولو ہوائی اڈے پر محترمہ مرمو کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔اس موقع پر ریاستی اسمبلی کے اسپیکر پاسنگ دورجی سونا، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ تاپیر گاؤ، راجیہ سبھا اپم پی نبام ریبیا، دوئی مکھ ایم ایل اے تانا ہالی تارا، چیف سکریٹری دھرمیندر، ڈی جی پی ستیش گولچہ، پاپم پارے ڈی سی اور ایس پی موجود تھے۔راج بھون ہیلی پیڈ پر ثقافتی دستوں کے ساتھ روایتی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں گورنر اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ چاونا مین اور دیگر وزراء موجود تھے۔ گورنر کے کمشنر کی قیادت میں راج بھون کے افسروں نے بھی صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔

 

Related Articles