پارتھو چٹرجی کو سی بی آئی نے طلب کیا، 13 ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس

کلکتہ ستمبر, ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی بنگال میں ایک بار پھر ای ڈی اور سی بی آئی سرگرم ہوگئی ہے۔ای ڈی نے دو دن قبل ہی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے دہلی میں 9گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔اب ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو سی بی آئی نے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق پارتھو چٹرجی کو اس مہینے کی 13تاریخ کو سالٹ لیک سی جی او کمپلیس میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی حکام نے جعلی منی لانڈرنگ ایجنسی آئی سی او کے سربراہ انوکول میٹی سے پوچھ گچھ کرکے معلومات حاصل کیں۔ موصولہ معلومات کی بنیاد پر پارتو چٹرجی کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا گیا۔ بعد میں، میتھی کی اڑیسہ جیل میں موت ہوگئی۔ اس کے بعد ہی تفتیش کی رفتار سست ہوگئی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے تحقیقات کو تیز کردیا ہے۔۔ پارتھو چٹرجی کو پہلے ای ڈی او نے طلب کیا تھا۔ان پر ایک کلب کے نام پر چٹ فنڈ کمپنی سے خطیر رقم لینے کا الزام ہے۔ریاستی وزیر قانون ملئے کھٹک کو بھی ای ڈی نے طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ پارتھو چٹرجی سے پہلے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے آئی سی او کیس میں ریاستی وزیر مانس بھوئیان کو نوٹس بھیجا تھا۔
انہیں سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ سی بی آئی نے کہ کچھ دن پہلے ایک آئی سی او ایونٹ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں مانس بھوئیان کو دیکھا گیا۔ انہوں نے آئی کو ر کمپنی کی حمایت میں متعدد بیانات دئیے گئے ہیں۔

Related Articles