صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ہر کھیل کی یکساں حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے
مودی کا کھیلوں کی طرف اتنا جھکاؤ ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو ذاتی طور پر جاننے کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد کا بھی خیال رکھتے ہیں: ٹھاکر
لکھنؤ، فروری ۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں کھیل سپر پاور بننے کی پوری صلاحیت ہے اور کھیل اتر پردیش میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ -2023 کے تیسرے اور آخری دن ‘اتر پردیش میں کھیلوں کے شعبے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور ایک ٹریلین معیشت میں اس کا کردار پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان میں کھیل سپر پاور بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا کھیلوں کی طرف اتنا جھکاؤ ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو ذاتی طور پر جاننے کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا اتر پردیش جس نے دیگر ریاستوں کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ہر کھیل کی یکساں حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مل کر ایسے منصوبے تیار کرنے چاہئیں جو کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق ہوں اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیل اتر پردیش میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہر رکن اسمبلی اپنے حلقے میں کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل گلمرگ میں شروع ہو گئے ہیں۔ 12 کھلاڑی 25 عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 450 کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور آنے والے وقت میں مزید کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔