بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے باپ نے ‘جنس تبدیل کروا لی

کیٹو،جنوری ۔ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ باپ نے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد دو بیٹیوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے قانونی طور پر اپنی جنس ہی تبدیل کروا لی۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رینی سیلیناس راموس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی طلاق ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی بیٹیوں کو ہر قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔رینی کے مطابق ایکواڈور میں باپ ہونا کسی سزا سے کم نہیں، یہاں باپ کو صرف کچھ نا کچھ دیتے رہنے کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، میں اپنی بچیوں کو محبت اور ہر خوشی دینا چاہتا ہوں، جیسے کوئی ماں دیتی ہے۔بچیوں کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹیاں ماں کے گھر پر تشدد زدہ ماحول میں زندگی گزار رہی ہیں، ہماری علیحدگی کو 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے اب تک بچیوں کو نہیں دیکھا۔اس کے علاوہ رینی نے اپنے شناختی کارڈ پر بھی ‘میل سے ‘فی میل لکھوا لیا ہے جب کہ کسٹڈی ملنے کا کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے۔بچیوں کے باپ نے اپنی جنس تبدیل کرنے سے متعلق کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ان کے ملک کی حکومت کی وجہ سے لیا ہے کیونکہ یہاں کسٹڈی کے کیس میں خواتین کو فائدہ دیا جاتا ہے۔

Related Articles