زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کامیڈین راجو شری واستو کے دماغی افعال بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹرز نے انہیں امیتابھ بچن کی آواز سنانا شروع کردی

نئی دلی ،اگست۔گزشتہ کئی روز سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی صحت میں قدرے بہتری آئی ہے۔ ان کے دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے امیتابھ بچن کی آواز سنائی جا رہی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق راجو شری واستو کی صحت میں قدرے بہتری آئی ہے تاہم وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ راجو کو 10 اگست کو ٹریڈمل پر ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کی دماغی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے راجو کو امیتابھ بچن کی آواز، ان کے شوز اور پرفارمنس کی ریکارڈنگز سنائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر راجو کے علاج کے لیے نیورو فزیو تھراپی کی مدد لے رہے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ راجو کے دماغ کی تین شریانوں میں سے ایک اب بھی سکڑی ہوئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

Related Articles