شیزان خان نشہ اور تنیشا پر تشدد کرتا تھا، تنیشا شرما کی والدہ کے نئے الزامات

ممبئی،جنوری۔بوائے فرینڈ کے میک اپ روم میں خود کشی کرنے والی بھارتی اداکارہ، تنیشا شرما کی والدہ کی جانب سے بیٹی کے بوائے فرینڈ، شیزان خان پر نئے الزامات لگائے گئے ہیں۔اداکارہ تنیشا شرما کی والدہ ونیتا نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بیٹی کا سابق بوائے فرینڈ شیزان خان نشے کا عادی تھا، شیزان سیٹ پر بھی منشیات کا استعمال کرتا تھا، ایک بار شیزان خان نے شوٹنگ سیٹ پر نشہ کر کے بیٹی تنیشا کو تھپڑ مارا تھا۔تنیشا شرما کی والدہ نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شیزان خان میری بیٹی تنیشا کو اسلام کی پیروی کرنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔آنجہانی اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک بار تنیشا نے شیزان خان کا فون چیک کیا تھا اور شیزان کو کسی اور لڑکی سے بھی بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا، اس بات پر دونوں میں جھگڑا بھی ہوا تھا اور یہی جھگڑا اِن کا رشتہ ٹوٹنے کا سبب بھی بنا تھا۔تنیشا شرما کی والدہ ونیتا کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ جب شیزان خان کے میک اپ روم کا دروازہ توڑا گیا ہو تو تنیشا سانس لے رہی ہو مگر شیزان خان نے جان بوجھ کر اِسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہو۔واضح رہے کہ 20 سالہ تنیشا شرما نے رواں ماہ 24 کو خود کشی کی تھی اور اِن کی آخری رسومات 27 دسمبر کو ادا کی گئی تھیں جبکہ اداکار شیزان خان تنیشا خود کشی کیس میں تاحال پولیس کسٹڈی میں ہے۔

 

Related Articles