110 فٹ لمبے بالوں والی خاتون

فلوریڈا،اگست۔امریکی خاتون نے سر کے بال 110 فِٹ تک بڑھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ آشا منڈیلا کو سب سے پہلے 2009 میں دنیا کے سب سے لمبے لٹوں والے بالوں کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا، اس وقت ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔تاہم دنیا کے سب سے لمبے لٹوں والے بال رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے بال اب 110 فٹ کی لمبائی تک پہنچ چکے ہیں۔ آشا منڈیلا کی زلفوں کا مجموعی وزن 19 کلو گرام ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری زلفیں میرا شاہی تاج ہے۔منڈیلا نے کہا کہ وہ عام طور پر اپنے بالوں کو کپڑے سے لپیٹ کر باہر جاتی ہیں تاکہ وہ زمین پر نہ لگیں اور میری گردن کو کسی دباؤ سے روک سکیں۔رپورٹس کے مطابق 60 سالہ خاتون کے شوہر کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیشنل ہیئر اسٹائلسٹ ہیں جو منڈیلا کے بالوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔آشا منڈیلا ہفتے میں ایک بار بال دھوتی ہیں جس میں تقریباً شیمپو کی 6 بوتلیں لگتی ہیں جبکہ ان بالوں کو خشک کرنے میں 2 دن لگتے ہیں۔

 

Related Articles