کوہلی نے رونالڈو کو اب تک کا عظیم ترین قرار دیا
چٹاگانگ، دسمبر۔ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی نے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 سے پرتگال کے باہر ہونے کے بعد پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اب تک کا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے۔کوہلی نے پیر کو ٹویٹ کیاکہ ٹرافی یا ٹائٹل اس سے کم نہیں ہے جو آپ نے اس کھیل اور دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے لیے کیا ہے۔ اس سے کوئی ٹرافی یا کوئی خطاب کچھ بھی کمتر نہیں ہے۔ کوئی بھی خطاب لوگوں پر آپ کے اثرات کی یا اس بات کی گواہی نہیں دے سکتا کہ جب ہم آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو میں اور پوری دنیا کے آپ کے شائقین کیا محسوس کرتے ہیں۔ یہ خدا کی طرف سے تحفہ ہے۔ پرتگال ہفتہ کو کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کھا کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا۔ تجربہ کار اسٹرائیکر رونالڈو دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر میدان میں آئے لیکن اثر کرنے میں ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد وہ میدان میں ٹوٹتے نظر آئے۔ کوہلی نے کہاکہ ایک ایسے آدمی کے لیے نیک خواہشات جو ہر وقت دل سے کھیلتا ہے اور محنت اور لگن کا مظہر ہے۔ آپ کسی بھی کھلاڑی کے لیے حقیقی تحریک ہیں۔ آپ میرے لیے اب تک کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیںیہ ممکنہ طور پر 37 سالہ رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ تھا۔ پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوس نے انہیں آخری دو میچوں کے لیے ابتدائی الیون میں شامل نہیں کیا اور وہ متبادل کے طور پر میدان میں آئے۔