سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دہلی،نومبر۔بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے اور حال ہی میں ایک مرتبہ پھر آخری وقتوں میں شادی کھٹائی میں پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اْتراکھنڈ کے علاقے میں سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر لڑکی نے شادی سے کچھ دن قبل ہی رشتے سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق لڑکی کے سسرال نے ہونے والی دلہن کے لیے لکھنو سے 10 ہزار روپے کا لہنگا منگوایا اور اس کے گھر بھیجا لیکن اسے وہ پسند نہ آیا۔تاہم بعد ازاں لڑکی نے لہنگا پسند نہ آنے پر اپنے منگیتر سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق جوڑے کی رواں سال جون میں منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ شادی تھی جس کے کارڈ بھی رشتے داروں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔