ریتھک روشن اور صبا آزاد کی جلد شادی کی خبروں پر قریبی دوست کا مؤقف بھی آگیا

ممبئی ،جولائی۔ بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور اداکارہ صبا آزاد کے حوالے سے میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ان کے قریبی دوست نے جلد شادی کی خبروں کی تردید کردی۔ریتھک اور صبا کے معاشقے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو بالی وڈ کی متعدد پارٹیز میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں کی جانب سے اب تک اپنے رشتے کی تصدیق تو نہیں کی گئی البتہ میڈیا کچھ دعوے کررہا ہے۔جہاں خبریں ہیں کہ دونوں شادی کا سوچ رہے ہیں وہیں دونوں کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے، دونوں ابھی ایک دوسرے کو وقت دے رہے ہیں، یہ سچ ہے کہ صبا اور ریتھک ایک ساتھ ہیں لیکن شادی میں ابھی وقت ہے۔اس دوست نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبا اور ریتھک کی فیملی ایک دوسرے سے مل چکی ہے اور اداکار کی والدہ اور بہن صبا آزاد کو کافی پسند کرتی ہیں۔

Related Articles