بالی ووڈ کی مشہور فلم "جب وی میٹ” میں شاہد کپور کی جگہ پہلے کسے منتخب کیا گیا تھا ، جان کر حیران رہ جائیں گے

ممبئی ،اکتوبر۔ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک "جب وی میٹ” ہے ، فلم میں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم میں شاہد کپور شروع سے ہی پراجیکٹ کا حصہ نہیں تھے بلکہ بالی ووڈ کے جانے مانے ہیرو کو ہٹا کر انہیں شامل کیا گیا تھا۔2007 ء میں بننے اور ریلیز ہونے والی فلم "جب وی میٹ” کی کہانی تحریر کی گئی تو بوبی دیول کو بطور ہیرو پراجیکٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ 2017ء میں فلم کے 10 سال مکمل ہونے پر بوبی دیول نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ پراجیکٹ کے آغاز میں کرینہ کپور ہدایتکار امتیاز سے ملنا بھی نہیں چاہتی تھیں مگر مجھے بعد میں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ کرینہ اور امتیاز نے نہ صرف پراجیکٹ شروع کرلیا بلکہ انہیں خاموشی سے اس پراجیکٹ سے ہٹا کر شاہد کپور کو شامل کرلیا گیا ہے۔بوبی دیول نے کہا کہ اس سارے معاملے پر ان کے کسی کیلئے کوئی برے جذبات نہیں ، امتیاز ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں اور بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، ہم اچھے دوست بھی ہیں مگر میں ہمیشہ امتیاز سے کہتا ہوں کہ میں ان کی کوئی فلم اس وقت تک نہ دیکھوں گا جب تک وہ میرے ساتھ کوئی فلم نہیں بنائیں گے اور یہ آپ کی بہترین فلم ہو گی۔

 

Related Articles