علی فضل کا ساجد خان کو بگ باس سے نکالنے کا مطالبہ

ممبئی،اکتوبر۔معروف بھارتی اداکار علی فضل نے فلمساز ساجد خان کو ریئلٹی شو بگ باس سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔علی فضل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمیش ڈیزائن نامی ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔اس پوسٹ میں ساجد خان کی تصویر کو لائٹر سے جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ساجد خان کو بگ باس سے نکالو!‘
واضح رہے کہ بھارتی فلمساز ساجد خان 2018ء میں می ٹو مہم کے دوران جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے میڈیا سے دور ہیں۔سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ اور مندنا کریمی سمیت کچھ اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کرشمہ اْپادھیائے نے ساجد خان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد انہیں انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک سال کے لیے معطل کردیا تھا۔یہی نہیں ساجد خان کو فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی ٹیم سے بھی نکال دیا گیا تھا، اور اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری فرہاد سمجی نے سنبھالی تھی۔البتہ، اب بھارتی فلمساز ساجد خان نے طویل عرصے کے بعد مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے گرینڈ پریمیئر میں بطور کنٹیسٹنٹ شامل ہوکر سب کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ بگ باس کے سیزن 16میں ساجد خان کی بطور کنٹیسٹنٹ شمولیت پر کافی لوگ ناخوش ہیں اور اب تک کئی نامور شخصیات کی جانب سے بھی اْنہیں اس شو میں شامل کرنے پر اعتراضات اْٹھائے جاچکے ہیں۔

Related Articles