شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنا پْرتعیش طرز زندگی دکھا دیا؟
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنا پْرتعیش طرز زندگی دکھا دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ شاہ رخ خان ایک ٹیلی وڑن اشتہار میں اسٹائلش انداز میں نظر آرہے ہیں جسے ان کے مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔ٹی وی کمرشل کی ویڈیو کے آغاز میں شاہ رخ خان ہوائی سفر کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے برابر میں ایک میگزین بھی رکھتے ہیں، جس کے سرورق پر انہیں ’کامیاب افراد‘ میں سے ایک کے طور پر اور ’سال کے بہترین آدمی‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔وہ کھڑکی سے باہر دیکھتے ہیں اور اس کے بعد ہیلی کاپٹر سے باہر نکلتے ہیں، تو فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد ان کی تصاویر بناتی نظر آتی ہے، جس کے بعد وہ اپنے پرتعیش گھر میں جاتے ہیں اور وہاں جاکر لگڑری ٹی وی کھول کر اسے دیکھتے نظر آتے ہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کو ان کے مداحوں نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں دیکھا تھا، جس کے بعد وہ اب ٹی وی کمرشل کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر نمودار ہوئے ہیں۔