موت کے چھ ماہ بعد شین وارن کے اکاؤنٹ سے سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام جاری

سڈنی،ستمبر۔ عظیم لیگ اسپنر شین وارن کی موت کے 6 ماہ بعد ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ منگل کوغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شین وارن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے خاندان نے پیغام جاری کیا ہے اورٹوئٹ میں شین وارن کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 52 سال تھی۔

 

Related Articles