ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

دبئی، اگست۔ ہندوستان کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بدھ کو جاری آئی سی سی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔ ہاردک پانڈیا آل راونڈر کی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے نے آل راؤنڈر رینکنگ میں 8 مقام کی چھلانگ لگائی ہے اوروہ 167 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔28 سالہ پانڈیا کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کا فائدہ ہوا ہے۔ پانڈیا نے 28 اگست کو پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انہوں نے گیندبازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی کی آل راونڈ رینکنگ میں محمد نبی 257 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن 245 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ معین علی 221 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل 183 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہیں بلے بازی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر قابض ہیں تو رضوان ان کا پیچھے کرتے ہوئے 796ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ہندوستان کے سوریہ کمار یادو 792 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ گیندبازی کی بات کی جائے تو رینکنگ میں تو راشد خان (708 ریٹنگ) کو دو مقام کا فائدہ ملا ہے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر جوس ہیزلووڈ (792) ہیں جبکہ تبریز شمسی 716 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

Related Articles