اجے دیوگن کاجول کی فون کال اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اجے دیوگن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْن کے ہاتھ میں فون ہوتا ہے جس پر کاجول کی کال آتی ہے۔اجے دیوگن اہلیہ کی کال اْٹھاتے ہیں تو اْس کے بعد ویڈیو میں کاجول کی لال لباس میں چند دلکش تصاویر سامنے آتی ہیں۔اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب کاجول کال کرتی ہے تو میں کبھی فون اٹھانے میں ناکام رہتا ہوں۔اْنہوں نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔خیال رہے کہ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکارہ کاجول سے 24 فروری کو 1999 میں شادی کی تھی اور اب اس اداکار جوڑی کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یوک دیوگن ہیں۔