اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ پاکستانی فلم کا چربہ نکلی

ممبئی،جولائی ۔بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، فلم پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا چربہ نکلی۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد اب اس کا پہلا گانا بھی شائقین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔شائقینِ فلم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بالی ووڈ نے پاکستانی مواد چوری کر لیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک میں تخلیقی مواد کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ کبھی گانے، کبھی موسیقی، کبھی میوزک ویڈیو اور کبھی فلم کی کہانی کاپی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی کی سپر ہٹ فلم لوڈ ویڈنگ کی کاپی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ نے بجلی کے مسلئے پر بننے والی نبیل قریشی کی فلم ایکٹر ان لاء￿ کو بھی کاپی کیا تھا۔ جس کا نام بتی گل میٹر چالو تھا۔

Related Articles