فلموں کے بعد کاجول ویب سیریز پر راج کرنے کیلئے تیار
ممبئی،جولائی۔کئی دہائیوں تک مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ ادکارہ کاجول نے اپنی پہلی ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے ایک مختصر سی کلپ اپ لوڈ کی ہے جس میں کاجول نے اپنی 1995 کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے ایک منظر کو دوبارہ فلمایا ہے۔ویڈیو میں کاجول سرخ لباس پہنے کھڑی ہیں اور کوئی بار بار دہراتا ہے ‘پلٹ’۔’پلٹنے’ کے بعد وہ کہتی ہیں کہ ہاں ہاں میں ہی ہوں، اور کون ہوگا؟ میں آرہی ہوں اپنا شو لے کر۔یہ منظر ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کا ہے جس میں شاہ رخ خان کاجول کو پلٹنے کے لیے کہتے ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے سال کاجول کی پہلی نیٹ فلکس فلم ٹریبھنگا ریلیز ہوئی تھی۔