ستسپاس تیسرے راؤنڈ میں باہر، کرگیوس کوکہا غنڈہ
لندن، جولائی۔ دنیا کے چوتھے نمبر کے اسٹیفانوس ستسیپاس آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہار کر ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔ کرگیوس نے ہفتہ کو کورٹ-1 میں ہوئے مقابلے میں یونان کے ستسپاس کو 6-7(2)، 6-4، 6-3، 7-6(7) سے ہرا کر 2016 کے بعد پہلی بار چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ ستسپاس نے پہلا سیٹ 7(2)-6 سے جیت لیا لیکن میچ کے دوران کرگیوس اورستسپاس کے درمیان کئی باربحث ہوئی جس سے یونانی کھلاڑی کا کھیل بھی متاثر ہوا۔ ستسپاس کا ذہن بھٹکنے سے کرگیوس نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور لگاتار تین سیٹ 6-4، 6-3، 7-6(7) سے جیت لیا۔ کرگیوس-ستسپاس کے درمیان گہماگہمی کورٹ کے باہر تک گئی اورستسپاس نے میڈیا انٹرویو روم میں کرگیوس کو ’غنڈہ‘ کہا۔ ستسپاس نے کہا، وہ داداگری کرتے ہیں۔ اپنے حریفوں کے ساتھ غنڈہ گردی کرتے ہیں۔ وہ شاید اسکول میں بھی غنڈے رہے ہوں گے۔ مجے غنڈے پسند نہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے ایسے لوگ پسند نہیں جو دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔ ان کے کردار میں کچھ اچھی باتیں بھی ہیں، لیکن ان میں کچھ برائیاں بھی ہیں جو اگر سامنے آئیں تو ان کے آس پاس کے لوگوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کرگیوس پر پہلے میچ میں ایک تماشائی کی طرف رخ کرکے پر تھوکنے پر 10,000 ڈالرکا جرمانہ لگ چکا ہے۔ دوسری طرف کرگیوس نے ستسپاس کی بات پر ہنستے ہوئے جواب دیا، میں نہیں جانتا کہ میں نے ان کے ساتھ کیسے دادگری کی۔ وہ میرے اوپر گیندسے حملہ کررہے تھے، ایک تماشائی کی طرف بھی گیند انہوں نے ہی ماری۔ قابل ذکر ہے کہ ستسپاس نے میچ کے دوران کئی شاٹ کرگیوس کی طرف مارے تھے۔ انہوں نے ایک گیند تماشائیوں کی جانب بھی پہنچائی تھی جس کے لئے انہیں وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے اس کے لئے معافی مانگ لی تھی۔ کرگیوس کا مقابلہ ٹاپ 16 میں امریکہ کے برینڈن ناکاشیما سے ہوگا۔