گیند اسٹمپ سے ٹکرانے پر بلے باز کو آؤٹ دیاجائے: چہل

ممبئی، مئی۔ لیگ اسپنر یزویندر چہل سابق کرکٹر اور اب کمنٹیٹر سنجے مانجریکر کے اس دعوے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں کہ اگر گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے اور بیلزکی لائٹ جلتی ہے لیکن وہ گرتی نہیں تب بھی بلے باز کو آؤٹ دیاجانا چاہیےایسی صورت حال دہلی کیپٹلز کے خلاف راجستھان رائلز کے آخری میچ میں اس وقت پیش آئی جب چہل کے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیوڈ وارنر لیگ بریک سے چکماکھاگئے تھےاور گیند براہ راست اسٹمپ پر جا لگی تھی۔ تاہم بیلز نہیں گریں اور وارنر نے 52 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت وارنر 22 رن کے ذاتی اسکور پر کھیل رہے تھے۔چہل نے جمعرات کو ای ایس پی این کرک انفو کے ساتھ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، چونکہ میرے ساتھ ایسا پہلی بار ہواتھا، اس لئے میں یہ دیکھ کر حیران تھا کہ گیند اسٹمپ سے ٹکرانے کے بعد بھی بیل نہیں گری۔ اگرمیچ کے نازک موڑپرایسا ہوتا ہے وہ بھی اس وقت جب وارنر جیسا بلے باز سامنے ہو، جو خود زیادہ موقع نہیں دیتے۔ اگر وہ آؤٹ ہوتےتو یقیناً میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔منصوبہ کام کر گیاتھا، چہل اور سنجو سیمسن نے جشن منانا بھی شروع کر دیاتھا لیکن جلد ہی انہیں مجبوراً اپنا جشن روکنا پڑا۔ میچ آفیشلز تین پوزیشنوں میں ایل ای ڈی اسٹمپ تکنیک کا استعمال کرتے ہیں، بولڈ، رن آؤٹ اور اسٹمپ آؤٹ۔ موجودہ ضوابط کے مطابق کسی بلے باز کو آؤٹ قرار دینے کے لیے بیلز کا اسٹمپ سے گرنا ضروری ہے۔ اگرچہ ایل ای ڈی لائٹس اسی وقت چمکتی ہیں جب ایک یادنوں بیلز پر دونوں اسپائیگوٹس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، لیکن وہ واپس اسٹمپ پربیٹھ بھی سکتے ہیں۔ بدھ کو کچھ ایسا ہی ہوا، بائیں گلی اسٹمپس کی نالی سے باہر نکل آئی، چند لمحوں کے لیے لائٹ بھی جلی لیکن وہ واپس بیٹھ گئی۔وارنر نے میچ کے بعد مذاق میں کہا کہ قسمت ان کے ساتھ تھی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ ٹریننگ کے دوران سخت محنت کرتے ہو اور آپ اپنی قسمت خود بناتے ہیں اور آج قسمت میرے ساتھ تھی۔چہل نے کہا کہ وہ ضوابط کااحترام کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ اسے تبدیل کرنے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ میچ کے فیصلہ کن لمحات میں یا کسی اہم اور فائنل مقابلے میں آپ کو میچ ہارنے کی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ یہ ظاہری طورپر گیندبازی ٹیم کو نقصان پہنچانے جیساہےبدھ کے روز کرک انفو کے ٹی 20 ٹائم آؤٹ پر بات کرتے ہوئے، مانجریکر نے کہا تھا کہ ان دنوں ایل ای ڈی اسٹمپ کے بڑے پیمانے پر استعمال کے پیش نظر بیلز کو غیرضروری بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا، یہ ایک وکٹ ہوتا جو چہل کے لائق ہوتا، جنہوں نے شاندار گیند بازی کی تھی۔ یہ وارنر کے ایک خراب شاٹ کے باوجود چہل کو وکٹ نہیں ملا۔ جب تک یہ ایک جمالیاتی قدر نہیں جوڑرہا ہے تو انہیں صرف بیلز سے چھٹکارا پاناچاہیے کیونکہ یہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ مکمل طور پر بے معنی ہے۔روی شاستری، تاہم، اس معاملے پر روایتی نقطہ نظر کے ساتھ چلتے ہیں اور اس ضوابط کو جاری رکھنے کی وکالت کرتے ہیں جو اس لئے لایا گیا تھا تاکہ میچ آفیشلز یہ فیصلہ کر سکیں کہ گیند اسٹمپ سے ٹکرائی تھی یا نہیں۔ جمعرات کو، انہوں نے کہا تھا، فرض کریں کہ میں ایک فارورڈ ڈیفنس شاٹ کھیلتا ہوں اور گیند لڑھکتی ہوئی بہت سست رفتاری سے اسٹمپ سے ٹکراجاتی ہے اور بیلز نہیں گرتی ہیں، تو کیا ایسی صورت میں آوٹ قراردیاجانا چاہیے؟ بحث یہاں بھی شروع ہوجائے گی۔شاستری نے مزید کہا، ‘اگر آپ بولر کے نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ روشنی چمک گئی ہے، آپ کو آؤٹ دیاجانا چاہیے، لیکن اگر یہ ضوابط 100 برسوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے، تو راز کاایک عنصرہے، چاہے وہ گرے یا نہ گرے، اس سے قسمت کا ایک عنصر کھیل میں آجاتا ہے، میرے خیال میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ بیل نہ گرے، آپ کے پاس اس طرح کا ایک بارکامعاملہ ہوگا، اگر آپ کے پاس بیلزہیں، توبیلزگرنی چاہیے۔ اگر کل آپ کہتے ہیں کہ بیلزسے چھٹکارا حاصل کریں تولائٹس سے جائیں۔ یہ بنیادی طور پر بیلزسے چھٹکارا پانے کامعاملہ ہے۔ لیکن اسے کیوں بدلیں؟ یہ 100 سال سے موجود ہے۔شاستری نے اپنے کھیل کے دنوں کی ایک مثال پیش کی جب بغیر کسی کے نوٹس کئے بیلزگرگئی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ممبئی کا ایک میچ یاد ہے جہاں میں وانکھیڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کر رہا تھا اور مائیکل ہولڈنگ گیندبازی کر رہے تھے۔ میں 70 یا کچھ اور پر بیٹنگ کر رہا تھا اور گیند جیفری ڈوجن کے دستانوں میں گئی۔ ایک منٹ کے بعد، ایک اپیل تھی کیونکہ ایک بیل گرگئی تھی۔ کسی نے کچھ نہیں سنا، لیکن بیل گرگئی تھی اور مجھے آوٹ کردیاگیاتھا۔ یہ صحیح فیصلہ تھا کیونکہ جب انہوں نے اسے سلو موشن میں دکھایا تو اس میں ہولڈنگ کی رفتارتھی ، ہو سکتا ہے کہ اس نے اسٹمپس کو چھوا نہ ہو، لیکن جس رفتار سے گیند جا رہی تھی اس نے بیل کوہٹادیا۔ یہی کرکٹ ہے۔تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہچکچاتے ہوئے موجودہ ضوابط سے اتفاق کریں گے۔ شاستری نے کہا، اگر آپ زیادہ ترضوابط دیکھتے ہیں، اگر وہ بلے بازی کے حق میں ہے، تویہ ایک گیندباز گیند باز کے طور پر کچھ واپس پانے کے لئے ہے، یہ کوئی برا خیال نہیں ہے۔ میں تبدیلی کے لیے چیزوں کو تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

Related Articles