ہمیں اپنی بلے بازی میں اصلاح کرنے کی بے حد ضرورت ہے: روہت
ممبئی، اپریل۔آئی پی ایل میں مسلسل چوتھی شکست کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اپنی بلے بازی میں اصلاح کرنے کے بےحد ضرورت ہے۔ روہت نے ہفتے کے روز رائل چیلنجرس بنگلور سے ملی سات وکٹ کی شکست کے بعد کہا،’150 کا اسکور ناکافی تھا۔ سوریہ کمار یادو نے اپنی اچھی بلے بازی کے سہارے ہمیں قابل احترام اسکور تک پہنچایا۔ لیکن آر سی بی کے بلے بازوں نے سوجھ بوجھ کے ساتھ بلے بازی کی۔ ہمیں اپنی بلے بازی میں بہتری لانے کی بے ضرورت ہے‘ْ۔ بنگلور کے کپتان فاف ڈپلیسی نے اپنی ٹیم کی تیسری جیت کے بعد کہا،’ممبئی ایک مضبوط ٹیم ہے، ہمارے گیندبازوں نے بہترین گیندبازی کی۔ حالانکہ آخر میں سوریہ کمار یادو نے اچھی بلے بازی کی۔ لیکن ہمارے گیندبازوں نے مجموعی طور پر اچھی گیند بازی کی۔ انوج راوت نے ٹیم کے لیے عمدہ مظاہرہ کیا ہے۔ وہ مستقبل کے لیے بہت اچھے کھلاڑی ہیں‘۔پلیئر آف دی میچ بنے انوج راوت نے کہا،’میں اب تک اپنی شروعات کو بڑی پاری میں بدل نہیں پا رہا تھا ، لیکن کپتان فاف اور وراٹ بھیا نے میری بہت مدد کی۔ کوچنگ اسٹاف نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا۔ میں آگے بھی ٹیم کے لیے اچھا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں‘۔