22 مارچ کو پاکستانی بھی شاہ رخ کی ’پٹھان‘ دیکھ سکیں گے
اسلام آباد،مارچ۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم’ پٹھان‘ کو 22 مارچ سے پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے۔فلم او ٹی پی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور اس میں فلم کے ڈیلیٹڈ مناظر بھی شامل ہوں گے۔’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔سدھارتھ نے اپنے انٹرویو میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔واضح رہے کہ ’پٹھان‘ اپنی ریلیز کے بعد ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔