2016 میں مداحوں کو رُلانے والے اسٹوکس نے اپنے اسٹروکس سے ٹیم کو چیمپئن بنادیا

میلبورن،نومبر۔6 سال، 7 مہینے اور 10 دن پہلے خراب بولنگ کی وجہ سے شکست کا جو داغ انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس پر لگا تھا وہ انہوں نے اپنے اسٹروکس سے دھو دیا۔2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس نے اپنی بولنگ سے مداحوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلایا تھا لیکن اب 2022 کے ورلڈکپ میں بیٹنگ سے انگلینڈ کو چیمپئن بنادیا۔بین اسٹوکس کے اسٹروکس نے انگلش شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔2016 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ نے آخری اوور میں بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر 4 چھکے لگا کر انگلینڈ سے فتح چھین لی تھی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

Related Articles