تمغے نے ہمیں فخر اور خوشی سے بھر دیا: جیوتی

نئی دہلی، اگست۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی جیوتی نے ہفتہ کو کہا کہ برونز میڈل کی جیت نے انہیں فخر اور مسرت کے جذبات سے بھردیا۔ غورطلب ہے کہ ہندوستان نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کی فاتح نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 16 سال بعد دولت مشترکہ کا تمغہ جیتاتھا۔ تاریخی کامن ویلتھ مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیوتی نے کہا، کامن ویلتھ گیمز میرے لیے اہم تھے کیونکہ میں پہلی بار ایک ایسے ایونٹ میں حصہ لے رہی تھی جہاں ہر قسم کے مقابلے ہوتے ہیں۔ کانسے کا تمغہ جیتنے سے ہمارے لیے فخر اور خوشی کا احساس پیدا ہوا اور یہ ٹیم میں شامل ہر فرد کی کوششوں کا حقیقی صلہ ہے۔ اس تمغے نے اس مہم کو میرے لیے دوگنا خاص بنا دیا۔ ہندوستانی خواتین نے جہاں گروپ مرحلے میں گھانا، ویلز اور کینیڈا کو شکست دی تھی، وہیں انگلینڈ کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ سونی پت سے تعلق رکھنے والی جیوتی نے کہا، ’’کھیلوں کا میرا پورا تجربہ شاندار تھا۔ ہم نے گروپ مرحلے میں گھانا، ویلز اور انگلینڈ کے خلاف اپنے میچ جیتے لیکن انگلینڈ سے ہار گئے۔ مجھے یہ بھی سمجھ میں آیا کہ جیت اورہار ہرٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہے۔ لوگوں کوکامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہم سے تمغے کی امید نہیں تھی، لیکن ہم باہر کے لوگوں کے شکوک کے باوجود کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ یہ کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہم نے سب کی توقعات سے بہتر مظاہرہ کیا۔

 

 

Related Articles