یوکرین پر حملہ، پولینڈکا روس سے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار
وارسا،فروری۔یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کیصدر نے ایک بیان میں کہا ہیکہ روسی جارحیت کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہیکہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلیگی۔خیال رہیکہ پولینڈ نے24 مارچ کو ماسکو میں رو س سے ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا۔پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر پولش کھلاڑیوں نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔فیفا کی جانب سے اس میچ کے پوائنٹس کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، فیفاکو امید ہے کہ میچ سے قبل تک روس یوکرین تنازع اختتام پذیر ہوجائیگا۔