یوکرین جنگ ختم کی جائے پوپ فرانسس کی اپیل

ویٹی کن،دسمبر۔پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے معنی یوکرین جنگ ختم کی جائے ، کرسمس کے سلسلے میں ویٹی کن سٹی میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی، اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا۔

 

Related Articles