بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب آئندہ برس ہوگی

لندن ،اکتوبر۔ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب آئندہ برس 6مئی کو منعقد ہوگی۔بکنگھم پیلس کی طرف سے خصوصی نوٹیفیکیشن جاری، برطانوی میڈیا کے مطابق تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی، ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہونے والی تقریب میں بادشاہ کے ساتھ ملکہ کنسورٹ کمیلا کو بھی تاج پہنایا جائے گا، واضح رہے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے ساتھ ہی چارلس بادشاہ بن گئے تھے، بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی رسم نئے شاہی دور کی علامت ہوگی، یاد رہے برطانیہ میں 70برس کے بعد تاجپوشی کی یہ تقریب منعقد ہوگی،آخری تقریب جون 1953 ملکہ الزبتھ دوم کی تھی،رسم تاجپوشی کے موقع پر اضافی بینک ہالیڈے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ امید کی جارہی ہے کہ ماضی کی طرح کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر برطانیہ بھر میں بینک ہالیڈے ہوگا، برطانوی میڈیا کے مطابق ماضی میں بہت سی اہم شاہی تقریبات پر برطانوی عوام کے لئے ایک اضافی بینک ہالیڈے ہوا کرتا تھا، حال ہی میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لئے پیر 19 ستمبر کو بینک ہالیڈے تھا۔

Related Articles