میں نے کیٹ کو نہیں انہوں نے مجھے رلایا، بعد میں معذرت کی، میگھن

لندن،مئی۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے جب وہ اپنی جیٹھانی کیٹ میڈلٹن کے رویہ پر رو پڑی تھیں۔ دو برس قبل معروف امریکی اداکارہ، ٹیلی ویڑن میزبان، پروڈیوسر اور مصنفہ اوپرا ونفرے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اور کیٹ میڈلٹن کے درمیان تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے برطانوی ٹیبلائیڈ اسٹوری (غلط اور سنسنی پھیلانے والی اسٹوری) سے متعلق کہا کہ اس میں غلط کہا گیا کہ میگھن نے کیٹ مڈلٹن کو مئی 2018 میں اپنی شاہی شادی سے قبل رلایا تھا۔ میگھن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت اسکا بالکل الٹ معاملہ ہوا تھا۔ سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سنسنی پھیلانے والے برطانوی ٹیبلائیڈ مجھے اور کیٹ کو لڑوانے کے شوقین ہیں، یہ غلط تاثر تخلیق کرتے ہیں کہ ہم دونوں میں اختلافات ہیں۔یاد رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری جنوری 2020 میں شاہی خاندان میں اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔اس سے قبل اس شاہی جوڑے کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بیٹے آرچی کی ولادت ہوئی جبکہ جون 2021 میں بیٹی للیبٹ پیدا ہوئیں۔ اس انٹرویو میں شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔ میگھن کا کہنا تھا کہ نہ تو میں نے کیٹ مڈلٹن کو رلایا اور نہ میں کسی کو کمتر کہتی ہوں، کیونکہ وہ وقت ہماری شادی کا بہت ہی مصروف ہفتہ تھا اور کیٹ کچھ وجہ سے پریشان تھیں۔میگھن نے بتایا کہ تاہم کیٹ کو اپنی اس غلطی کا نہ صرف احساس ہوا بلکہ انہوں نے اس پر معذرت بھی کی اور وہ میرے لیے پھول اور معذرت پر مبنی ایک نوٹ بھی لائیں۔میگھن نے کہا کہ کیٹ مدلٹن کی جگہ اگر میں ہوتی اور مجھے معلوم ہوتا کہ میں نے کسی کا دل دکھایا تو یہی کرتی۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں، میرا خیال ہے کہ یہ انکے ساتھ زیادتی ہوگی کہ میں اس واقعے کی مزید تفصیلات میں جاؤں، کیونکہ انہوں نے معذرت کی اور میں نے انہیں معاف کر دیا تھا۔

Related Articles